May ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
  • file photo
    file photo

ہندوستان نے اپنے زیر انتظام کشمیر میں ایک پاکستانی ڈرون طیارے کے پرواز کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ہندوستانی نیوز چینل ’نیوز-١٨‘ کے مطابق، ہندوستانی بورڈر سکیورٹی فورس نے کشمیر کے آرنیا علاقے میں سنیچر کی شام مبینہ طور پر ایک پاکستانی ڈرون نظر آنے پر، اس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈرون واپس جانے پر مجبور ہوا۔

ہندوستانی بورڈر سکیورٹی فورس کے مطابق، اس واقعے کے بعد علاقے میں تلاشی مہم شروع کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ کشمیر کے مالکانہ حق کو لے کر ہندوستان اور پاکستان میں شدید اختلاف ہے۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے عوام، اس علاقے کی حیثیت کے تعین کے لئے سلامتی کونسل کی اس قرارداد کے لاگو ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں جس میں کشمیر کی حیثیت کو ریفرنڈم کے ذریعے طے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جسکی ہندوستان مخالفت کرتا ہے۔

ٹیگس