بی جے پی حکومت عوام کو دھوکہ دے رہی ہے، کانگریس کا الزام
May ۲۲, ۲۰۲۲ ۲۱:۱۴ Asia/Tehran
کانگریس پارٹی نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر تیل کی قیمتیں کم کرکے عوام کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا ہے۔
ہندوستان کی کانگریس پارٹی کے ترجمان گورو ولبھ(GORAV VALLABH) نے اتوار کو نئی دہلی میں پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی حکومت پیٹرول ، ڈیزل اورکھانا پکانے والی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر کے منافع کمار ہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب اس نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا جو اعلان کیا ہے، در اصل اس کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔
کانگریس پارٹی کے ترجمان گورو ولبھ نے کہا کہ بی جے پی حکومت قیمتیں کم کرنے کے بعد بھی عوام سے دگنے پیسے وصول کر رہی ہے اور قیمتیں کم کرنے کا اعلان عام آدمی کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔