May ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  • ٹوکیو کواڈ اجلاس میں ہندوستانی وزیر اعظم کی تقریر

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے امید ظاہر کی ہے کہ کواڈ اتحاد اچھائی کی طاقت بن کر ابھرے گا۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو میں کواڈ چوٹی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ کواڈ اتحاد نے بقول ان کے بہت کم وقت میں عالمی میدان میں اہم پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کواڈ اتحاد کے رکن ملکوں کا باہمی اعتماد اور عزم جمہوری قوتوں کو نئی توانائی اور ولولہ دے رہا ہے۔

نریندر مودی نے کہا کہ کواڈ کی سطح پر ہمارا باہمی تعاون بقول ان کے ایک آزاد ، کھلے اور جامع ہند بحرالکاہل خطے کو فروغ دے رہا ہے جو ہم سب کا مقصد ہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم  نے یہ بات ایسی حالت میں کہی ہے کہ بہت سے تجزیہ نگار کواڈ اتحاد کی تشکیل کو خطے میں چین کے اثرونفوذ کو روکنا بتاتے ہیں ۔ ان تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کواڈ اتحاد کا بنیادی مقصد چین کے مقابلے میں متحدہ موقف کے ساتھ خطے میں امریکی اہداف کو آگے بڑھانا ہے۔

جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں روس یوکرین جنگ اور انڈوپیسیفک پالیسی کو اس نشست کا بنیادی ایجنڈا بتایا ۔امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی کانفرنس سے خطاب میں روس یوکرین جنگ کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا اور کہا کہ امریکا اس جنگ میں یوکرین کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ امریکا، آسٹریلیا، ہندوستان اور جاپان کے سربراہوں نے شرکت کی ہے۔اس کانفرنس میں شرکت کے لئے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو ہی ٹوکیو پہنچ گئے تھے۔

ٹیگس