Jun ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • کشمیر میں پھر تصادم، 2  کی موت

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے 2 عسکریت پسند مارے گئے۔

سحر نیوز/ہندوستان: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے کنڈی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں 2 عسکریت مارے گئے۔

کشمیر زون پولیس نے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے حوالے سے آج صبح ایک ٹویٹ میں دعوی کیا کہ کنڈی کپوارہ کے انکاؤنٹر میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسند مارے گئے جن میں ایک غیر ملکی عسکریت پسند بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔

 

ٹیگس