Jun ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
  • کشمیر میں پھر تصادم، ایک کی موت

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ شب زلزلہ آیا تاہم اس سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کھانڈے پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری تصادم میں ایک عسکریت پسند مارا گیا۔

کشمیر زون پولیس نے اس انکاؤنٹر کے بارے میں ایک ٹویٹ میں دعوی کیا کہ کولگام انکاؤنٹر میں کالعدم تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ ایک عسکریت پسند مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔

دوسری جانب شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پوٹکھاہ علاقے کے نزدیک بارہمولہ- سری نگر شاہراہ پر ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسز نے ایک آئی ای ڈی بر آمد کی جس کو بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈی دیکھنے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل روک دی گئی اور بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا۔

 

ٹیگس