Jun ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • کشمیر میں تصادم کا سلسلہ بدستور جاری، مزید دو کی موت

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مزید 2 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔

سحر نیوز/ہندوستان: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سرینگر کے مضافات میں واقع بمنہ علاقے میں ایک شبانہ تصادم ہوا جس کے بعد پولیس نے دعوی کیا ہے کہ لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

دوسری جانب کشمیر سے موصول ہونے والی رپورٹیں یہ بتاتی ہیں کہ عسکریت پسندوں اور ہندوستانی فورسز کے مابین مسلح تصادم اور جانی نقصان میں گزشتہ برس کی بنسبت خاصا اضافہ ہوا ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے اعتراف کیا ہے کہ وادی کشمیر میں اس سال اب تک 100 عسکریت پسندوں کو ہندوستان کی سکیورٹی فورسز نے مارا ہے اور یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اس سال پانچ ماہ اور 12 دن (23 ہفتوں) کے دوران ہلاک ہونے والوں میں سے 71 مقامی اور 29 غیر ملکی ہیں۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ سال 2021 میں اسی مدت میں 50 عسکریت پسند 49 مقامی اور ایک غیر ملکی ہلاک ہوئے۔ 

ٹیگس