Jun ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کے معاملات میں اضافہ

ہندوستان میں گزشتہ جوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کےبارہ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد چار کروڑ بتیس لاکھ چھیانوے ہزار چھے سو بیانوے تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد ایک بار پھر بڑھنا شروع ہو گئی ہے تاہم صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں آٹھ ہزار پانچ سو اٹھارہ افراد صحت یاب ہوئے جس کے ساتھ ہی اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ چھبیس لاکھ ننانوے ہزار تین سو ترسٹھ مریض اس وباء سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اس دوران کورونا سے پندرہ افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ اب تک اس وبا سے مجموعی طور پر پانچ لاکھ چوبیس ہزار آٹھ سو پچپن افراد کی موت ہو چکی ہے۔
دوسری جانب ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان میں اب تک ایک سو چھیانوے کروڑ سے زائد کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

ٹیگس