ہندوستان نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بحال کر دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i407386-ہندوستان_نے_کابل_میں_اپنا_سفارتخانہ_بحال_کر_دیا
افغانستان میں ہندوستان کا سفارتخانہ ایک بار پھر کھل گیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۶:۲۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بحال کر دیا

افغانستان میں ہندوستان کا سفارتخانہ ایک بار پھر کھل گیا ہے۔

ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اس ملک کا سفارتخانہ کھولے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ کابل میں جمعرات کے روز ایک ٹیکنیکل ٹیم کی تعیناتی  ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اگست 2021 میں افغانستان کا کنٹرول طالبان کے ہاتھ میں آ جانے کے بعد ہندوستان نے کابل، ہرات، قندھار، مزارشریف اور جلال آباد سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا تھا۔