Jul ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
  • حزب اختلاف کے متحدہ صدارتی امیدوار کا دورہ حیدرآباد

ہندوستان کے صدارتی الیکشن میں حزب اختلاف متحدہ امیدوار یشونت سنہا کا حیدر آباد پہنچنے پر زبردست عوامی استقبال کیا گیا۔

ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق حزب اختلاف کے متحدہ صدارتی امیدوار یشونت سنہا کے استقبال میں حیدرآباد ہوائی اڈے سے بڑی استقبالی ریلی نکالی گئی ۔

رپورٹوں میں حیدرآباد کے میئر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ  ہر اسمبلی حلقے سے چار ہزار افراد استقبالیہ ریلی میں شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ ریاست تلنگانہ کی حکمراں ٹی آر ایس بھی یشونت سنہا کی حامی سیاسی جماعتوں میں شامل ہے۔
اس موقع پر ٹی آر ایس کے ایک رکن اسمبلی نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات یشونت سنہا جیسی مضبوط شخصیت کے صدر بننے کے متقاضی ہیں۔ اس ریلی کے موقع پر مختلف ریاستی رہنماؤں نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی ۔
یاد رہے کہ ہندوستان کے صدارتی الیکشن کے لئے بی جے پی کی سربراہی میں مرکز کے حکمراں متحدہ جمہوری اتحاد نے ایک قبائلی خاتون سیاستداں دروپدی مومو کو امیدوار بنایا ہے اور متحدہ حزب اختلاف کے امیداوار کی حیثیت سے سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔
ہندوستان میں صدارتی الیکشن میں اٹھارہ جولائی کو ووٹنگ ہوگی۔

ٹیگس