کشمیر، فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، 1 فوجی ہلاک
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورس کی ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے ضلع پلوامہ کی ایک چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا۔ مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کی جس میں دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سینٹرل ریزرو پولیس فورس سی آر پی ایف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی سب انسپکٹر ونود کمار کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا جب کہ دوسرے زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
فوج نے واقعے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لا جاسکی۔
چند روز قبل بھی کشمیر میں ہی ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک انسکپٹر ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ اُس واقعے میں بھی حملہ آور سیکیورٹی فورسز کے ہاتھ نہ لگ سکے تھے۔