Jul ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان، کانگریس نے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

ہندوستان کی کانگریس پارٹی کے اراکین نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج جمعرات کو ای ڈی میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کی پیشی اور پوچھ تاچ کے خلاف دارالحکومت دہلی سمیت ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔

ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق بدھ کے روز راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رہنما ارجن کھڑگے کے مکان پر ایک جلسہ ہوا جس میں کانگریس پارٹی کے سینیئر لیڈران بھی شریک ہوئے۔

اس جلسے میں ملک گیر احتجاج کی حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔جلسہ میں حاضر کانگریس لیڈران کا کہنا تھا کہ حکومت سرکاری اداروں اور ایجنسیوں کو سیاسی انتقام لینے کے لئے استعمال کر رہی ہے اور اُس نے اُن اداروں اور ایجنسیوں کو اپنے مفادات تک رسائی کا ایک آلہ بنا دیا ہے۔

کانگریس اراکین کا کہنا تھا کہ حکومت کی اس پالیسی کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔اس اجلاس میں ملک ارجن گھڑکے کے علاوہ لوگ سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری، راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، پارٹی کے جنرل سیکریٹری سی وینو گوپال اور مختلف اراکین پارلیمنٹ شریک تھے۔

 

ٹیگس