Jul ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے صدارتی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی

ہندوستان میں صدارتی الیکشن کے پہلے مرحلے کی گنتی میں حکمراں قومی جمہوری اتحاد کی امیدوار کو حزب اختلاف کے امیدوار پر نمایاں برتری حاصل ہوئی ہے۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق صدارتی الیکشن کے ووٹوں کی گنتی کے پہلے مرحلے میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے منتخب اراکین کے ووٹوں کی گنتی کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں صدارتی الیکشن کے پہلے مرحلے کی گنتی میں، پارلیمنٹ میں ڈالے جانے والے کل سات سو اڑتالیس ووٹوں میں سے حکمراں قومی جمہوری اتحاد کی امیدوار دروپدی مرمو کو پانچ سو چالیس اور حزب اختلاف کے امیدوار یشونت سنہا کو دو سو آٹھ ووٹ ملے۔ ہندوستان کے الیکشن کمیشن کے مطابق دوسرے راؤنڈ میں ریاستی اسمبلیوں کے اراکین کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
ہندوستانی الیکشن کمیشن کے مطابق اس بار صدارتی الیکشن میں کل چار ہزار سات سو چھیانوے ووٹر تھے جن میں سے ننانوے فیصد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی گیارہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈو چیری میں سوفیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔

ٹیگس