کشمیر میں تصادم، ایک عسکریت پسند جاں بحق
Jul ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقےبارہمولہ میں سیکورٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک عسکریت پسند جاں بحق ہو گیا۔
جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے وانی گام بالا علاقہ میں آج صبح سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہونے کی خبر ہے۔ ریاستی پولیس، سی آر پی ایف اور ہندوستانی فوج کے اہلکاروں نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے تلاشی مہم چلائی جارہی ہے ۔
اس سے پہلے گزشتہ بدھ کو بھی جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز کی عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی تھی جس میں سیکورٹی فورسیز کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا تھا جبکہ عسکریت پسند جائے واقعہ سے نکلنے میں کامیاب رہے تھے۔