Aug ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
  • کشمیر میں عزاداروں پر عرصہ حیات تنگ، دفعہ 144 نافذ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں محرم  الحرام کے موقع پر ماتمی جلوسوں کی اجازت نہ دینے کیلئے سرینگر میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر  کے مرکز سری نگر میں 8 محرم  الحرام سے سکیورٹی  کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں اور کئی علاقوں میں تو کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں اور اس قسم کے اقدامات کا مقصد محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کو روکنا ہے، جبکہ سول لائنز کے ساتھ ساتھ پائین شہر کے بیشتر حصوں میں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر کے شہریوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنا ہے۔ سول لائنز کے علاقوں میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

سری نگر کے بیشتر علاقوں میں تمام تر بازار و تجارتی مراکز بند ہیں اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی جزوی نقل و حمل جاری ہے اور سڑکوں پر خاردار تار بچھی ہوئی  ہے۔

اتنظامیہ کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کے لئے حساس و اہم مقامات پر بھاری تعداد میں سیکورٹی فورسز کی نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شہر کے بعض علاقوں میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو بھی منقطع کیا گیا ہے۔

 

 

ٹیگس