Aug ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
  •    ہندوستانی وزیراعطم پر دہلی کے وزیراعلی کی تنقید

دہلی کے وزیر اعلی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے مفت ریوڑی کلچر کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کی شام ایک ویڈیو جاری کرکے وزیراعظم نریندر مودی کے بیان پر کہا ہے کہ کہا گیا ہے کہ اگر عوام کو مفت سہولتیں دی جائیں گی تو ملک کو نقصان اور ٹیکس دینے والوں کے ساتھ دھوکہ ہوگا۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ٹیکس دینے والوں کے ساتھ دھوکہ تب ہوتا ہے جب ان سے ٹیکس لے کر، اس سے اپنے چند دوستوں کے قرضے معاف کئے جاتے ہیں۔

دہلی کے وزیر اعلی نے کہا کہ اگر دس لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف نہ کئے گئے ہوتے تو آج ملک خسارے کی حالت یہ نہ ہوتا اور دو دھ دہی پر جی ایس ٹی لگانے کی ضرورت نہ پڑتی ۔

انھوں نے کہا کہ ٹیکس دینے والوں کے ساتھ دھوکہ اس وقت ہوتا ہے جب وہ دیکھتا ہے کہ اس سے ٹیکس کی رقم لے کر امیر دوستوں کے قرضے معاف کئے گئے اور خسارہ پورا کرنے کے لئے کھانے پینے کی اشیا، دودھ ، دہی اور چھاچھ پر جی ایس ٹی لگا دیا گیا ۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ ٹیکس دینے والوں کے ساتھ دھوکہ اس سے نہیں ہوتا کہ ہم ملک کے بچوں کو مفت تعلیم اور لوگوں کا مفت علاج کریں ۔

ٹیگس