Oct ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • بھارت جوڑو یاترا میں سونیا گاندھی کی شمولیت سے جوش و ولولہ

ہندوستان کی کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا میں سونیا گاندھی کی شمولیت نے نیا جوش وولولہ پیدا کردیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق کانگریسی رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا میں جمعرات کو کانگریس صدر سونیا گاندھی بھی شامل ہوگئیں ۔ سونیا گاندھی بھارت جوڑو یاترا میں ایسی حالت میں شامل ہوئی ہیں کہ کنیا کماری سے کشمیر تک کی تقریبا ساڑھے ہزار کلومیٹر پر مشتمل یہ پیدل یاترا، تمل ناڈو اور کیرالا کے مراحل طے کرکے، کرناٹک میں جاری ہے۔
اس سے پہلے کانگریس پارٹی کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے اعلان کیا تھا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کرناٹک کے علاقے مانڈیا میں، بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوں گی ۔
بھارت جوڑو یاترا میں سونیا گاندھی کی شمولیت پر یاترا کے لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ سونیا گاندھی کی شمولیت سے یاترا میں نیا جوش و ولولہ پیدا ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ کانگریس پارٹی نے بھارت جوڑو یاترا کا مقصد، ملک سے نفرت کا ماحول ختم کرکے بھائی چارے اور قومی یکجہتی کا استحکام بتایا ہے۔ کنیا کماری سے کشمیر کے صدر مقام سرینگر تک کی ساڑھے تین ہزار کلومیٹر کی مسافت ، بھارت جوڑو یاترا میں پانچ مہینے میں طے کی جائے گی ۔

ٹیگس