Oct ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  •  پاکستان کا ایک جاسوس طیارہ مار گرانے کا ہندوستان کا دعوی

ہندوستان نے پاکستان کا ایک جاسوس طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

ہندوستانی ذرائع نے ملک کی بارڈر سیکورٹی فورس بی ایس ایف کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعے کو صوبہ پنجاب کے گورداس پور سیکٹر میں پاکستان کا ایک جاسوس طیارہ مار گرایا گیا۔
ہندوستان کی سرحد محافظ فورس بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پر بھاکر جوشی نے بتایا ہے کہ جمعے کی صبح تقریبا ساڑھے چار بجے پاکستان کی طرف سے ایک ڈرون آیا جسے بی ایس ایف کی تہتر ویں بٹالین کے اہلکاروں نے مارگرایا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرون سے کوئی قابل اعتراض مواد نہیں ملا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ گورداس پور سیکٹر میں پاکستانی ڈرون مار گرائے جانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

 

ٹیگس