Oct ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
  • کشمیر: لائن آف کنٹرول پر عسکریت پسندوں اور ہندوستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ

کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر مسلح افراد اور ہندوستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ میں کم سے کم ایک عسکریت پسند کے مارے جانے کی خبر ہے۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑاہ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج نے مبینہ طور پر مسلح عسکریت پسندوں کی دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنادیا۔
اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے فوجی ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے منگل اور بدھ کی نصف شب کے بعد تقریبا ڈھائی بجے کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے سید پورہ ٹنگڈار سیکٹر پر دراندازی کی کوشش کی ۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج کے ایک گشتی دستے نے عسکریت پسندوں پر فائرنگ کردی جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔
ہندوستانی فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس تبادلے میں ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوا جس کے پاس سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

ٹیگس