Oct ۲۷, ۲۰۲۲ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: سماج وادی پارٹی کے سینیئر لیڈر کو سزائے قید

ہندوستان میں سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما اعظم خان کو ہیٹ اسپیچ کیس میں تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

سحر نیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کی رام پورکی عدالت نے سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما اعظم خان کو ہیٹ اسپیچ معاملے میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے انہیں پچیس ہزار روپئے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ قبل ازیں رام پور کی عدالت نے انہیں اس معاملے میں قصور وار قرار دیا تھا البتہ اسی عدالت سے انہیں عبوری ضمانت بھی مل جائے گی -

واضح رہے کہ دو ہزار انیس میں انتخابی مہم کے دوران ضلع رام پور کی تحصیل میلک میں مبینہ طور پر ایک تقریر میں ہیٹ اسپیچ کا ارتکاب کیا تھا۔

انہوں نے اپنی تقریرمیں افسروں اور وزیراعظم نریندر مودی پر بھی الزامات عائد کئےتھے۔

ان کی اس تقریر پر الیکشن کمیشن نے بھی نوٹس لیا تھا۔ اعظم خان اس معاملے میں اعلی عدالت میں اپیل کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب ان کے وکیل نے کہا ہے کہ یہ معاملہ فرضی طریقے سے تیار کیا گیا ہے۔ 

ٹیگس