Nov ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • ریاست گجرات کے اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری

ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے ریاست گجرات کے اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے چیف الیکشن کمیشن نے ایک پریس کانفرنس میں گجرات اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ انھوں نے بتایا کہ پولنگ دو مرحلوں میں، یکم اور پانچ دسمبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی آٹھ دسمبر کو ہوگی ۔

انھوں کہا کہ جنوبی گجرات، سوراشٹر، اور شمالی گجرات بعض علاقوں میں نواسی سیٹوں پر یکم دسمبر کو اور وسطی نیز شمالی گجرات کے بقیہ حصوں سمیت ترانوے سیٹوں کے لئے پانچ دسمبر کو پولنگ ہوگی ۔

دوسری طرف جمعرات کو ریاست تلنگانہ کے مونوگوڈے اور بہار کے موکاما اورگوپال گنج اسمبلی حلقوں کے ضمنی الیکشن میں پولنگ ہوئی ۔ہندوستانی ذرائع کے مطابق پولنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور اب سے تھوڑی دیر بعد مقامی وقت کے مطابق شام چھے بجے اپنے اختتام کو پہنچے گی۔

تلنگانہ میں مونوگوڈے اسمبلی حلقے میں ایک سو پانچ پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا ۔ریاست بہار میں موکاما اور گوپال گنج کے اسمبلی حلقوں میں بھی پولنگ اپنے آخری مراحل میں ہے ۔ ریاست بہار کے دونوں اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں اصل مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ جنتال دل کے امیدواروں کے درمیان بتایا گیا ہے۔

 

ٹیگس