ہندوستان روس کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں شامل ہے: نئی دہلی
Sep ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
ہندوستان روس کے ساتھ بحری فوجی مشقوں میں شرکت کر رہا ہے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ اس ملک کی افواج روس کی جانب سے منعقدہ فوجی مشقوں میں شرکت کر رہی ہیں اور ماسکو کے ساتھ نئی دہلی کا فوجی تعاون کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
قابل ذکر ہے کہ روس کی جانب سے بحر جاپان اور روس کے مشرقی سمندروں میں ووسٹوک دو ہزار بائیس فوجی مشقوں کا سلسلہ جمعرات کی صبح سے شروع ہوچکا ہے جس میں چین اور ہندوستان سمیت گیارہ ممالک نے شرکت کی ہے۔
ادھر یوکرین کی جنگ کے بہانے واشنگٹن مشقوں میں شریک ممالک پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم تیرہ ممالک اس وسیع برّی، بحری اور فضائی فوجی مشقوں میں شامل ہوچکے ہیں۔ یہ مشقیں سات ستمبر تک جاری رہیں گی۔