Nov ۰۹, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • نیپال اور ہندوستان میں زلزلہ، 6 افراد جاں بحق

نیپال میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

سحر نیوز/دنیا: نیپال اور ہندوستان میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت کے سبب نیپال میں گھر گرنے اور دیگر واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیپال کے مقامی وقت کے مطابق رات 2 بجے کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں گرنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بدھ کی رات زلزلے کے تیز جھٹکے دہلی اور آس پاس کے علاقوں سمیت اترپردیش اور اتراکھنڈ میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں دراریں بھی پڑ گئیں۔

رپورٹس کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے اس کی شدت 6.3 ریکارڈ کی، زلزلے کا مرکز نیپال کا علاقہ منی پور تھا جبکہ اس کی گہرائی زمین میں 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

نیپال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ٹیگس