Nov ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۳:۳۰ Asia/Tehran
  •  کشمیر میں آتشزدگی کا واقعہ

سرینگر کے پائین شہر میں ہولناک آتشزدگی سے کم سے کم دو مکان جل کر راکھ ہوگئے۔

سرینگر سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر مقام سرینگر کے پائین شہر کے گنجان آبادی کے علاقے علم گری میں جمعرات کو دو پہر کے قریب ایک مکان سے آگ کے شعلے اٹھے جنہوں نے ایک اور مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق آگ کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ ، ایمرجنسی سروسز اور مقامی پولیس کے دستے پہنچ گئے اور انھوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا لیکن دو رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے اور تیسرے رہائشی مکان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
آتشزدگی کے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ٹیگس