Dec ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۳:۵۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں  مالیاتی خسارے کا اعلان

ہندوستان کو رواں مالی سال کی پہلے ششماہی میں پینتالیس اعشاریہ چھے فیصد مالیاتی خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سحرنیوز/ ہندوستان: ہندوستان کی وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل سے اکتوبر تک، سات لاکھ چون ہزار کروڑ روپے کا مالیاتی خسارہ ہوا جو کل بجٹ کا پینتالیس اعشاریہ چھے فیصد تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق دو ہزار اکیس اور بائیس کے مالی سال کی اسی مدت میں مالی خسارہ پانچ لاکھ سینتالیس ہزار کروڑ روپے کے ساتھ سالانہ بجٹ تخمینے کا چھتیس اعشاریہ تین فیصد تھا۔

ہندوستانی وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال میں اپریل سے اکتوبر تک سرکاری آمدنی تیرہ لاکھ چھیاسی ہزار کروڑ روپے اور اخراجات اکیس لاکھ چار ہزار کروڑ روپے رہے۔ اس رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں اپریل سے اکتوبر تک ریوینو کی وصولی تیرہ لاکھ پچاس ہزار کروڑ روپے رہی جس میں ٹیکس ریوینو گیارہ لاکھ اکہتر کروڑ روپے اور نان ٹیکس ریوینوکی وصولی ایک لاکھ اناسی ہزار کروڑ روپے رہی۔ ہندوستانی وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ اس مدت کے دوران محصولاتی خسارہ تین لاکھ پچاسی ہزار کروڑ روپے تھا۔

 

ٹیگس