Dec ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • ایم سی ڈی الیکشن میں عام آدمی پارٹی کی تاریخی فتح

دہلی میونسپل کارپوریشن ایم سی ڈی کے الیکشن میں عام آدمی پارٹی نے بھارتیہ جنتاپارٹی کو تاریخی شکست دے دی ہے

سحر نیوز/ ہندوستان: دہلی سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ دہلی کے ایم سی ڈی کے تقریبا سبھی نتائج سامنے آگئے ہیں جن میں عام آدمی پارٹی نے ایک سو چونتیس نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے اور اس نے ایم سی ڈی پر قبضہ کرنے کی لازمی ایک سو چھبیس نشستوں کا ہندسہ بھی پار کرلیا ہے 
عام آدمی پارٹی نے یہ کامیابی حاصل کرکے پندرہ سال سے ایم سی ڈی پر قابض بھارتیہ جنتا پارٹی کو باہر کا راستہ دکھا دیا ہے- ایم سی ڈی کے الیکشن میں اگرچہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے پوری طاقت لگا دی تھی لیکن وہ ایم سی ڈی پر اپنا کنٹرول باقی نہیں رکھ سکی ۔ بی جے پی کو ایک سو چارنشستیں ملی ہیں ۔ اس الیکشن میں کانگریس پارٹی کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی جو دس کے قریب ہی سیٹ جیت سکی ہے۔
ایم سی ڈی الیکشن میں عام آدمی کی فتح پر پارٹی کے کنوینر اروند کیجری وال اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے دہلی کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا - عام آدمی پارٹی نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ دھونس دھمکی اور گالی گلوج کی پالیسی کو دہلی کے عوام نے مسترد کردیا عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلی کیجری وال نے پرجوش کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سبھی پارٹیوں کو ساتھ لے کر دہلی کی ترقی کے لئے کام کریں گے اور ہم سب کا تعاون چاہتے ہیں ۔ 

ٹیگس