Dec ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۳:۰۳ Asia/Tehran
  • بھارت جوڑو یاترا

کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا نے ریاست راجستھان میں منگل کو سترہ دن پورے کرلئے ۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق سات ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہونے والی بھارت جوڑو یاترا نے منگل کو ریاست راجستھان میں اپنے آخری دن کا آغاز ضلع الور کے کٹی ویلی علاقے سے صبح ساڑھے بجے کیا۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ الور میں بھارت جوڑو یاترا کا زبردست استقبال کیا گیا ہے ۔ منگل کو ضلع الور میں بھارت جوڑو یاترا کے دوسرے دن بھی لوگوں نے سڑک کے دونوں طرف جمع ہوکر یاترا سے اپنے لگاؤ کا اظہار کیا ۔ یاترا جب آبادی سے گزری تو لوگ سڑکوں کے علاوہ اپنے گھروں کی چھت پر بھی کھڑے نظر آئے ۔ شہر کے مختلف چوراہوں پر اسکولوں  اور کالجوں  کے طلبا نے یاترا کے دوران ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے ۔

راجستھان میں راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا میں ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت مختلف ریاستی وزرا اور دیگر سینیئر کانگریسی رہنما بھی شامل ہیں ۔ راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا راجستھان میں اپنے سترہ دن مکمل کرنے کے بعد بدھ کی صبح ہریانہ میں داخل ہوگی ۔ اس یاترا کا مقصد ہندوستانی سماج سے نفرت ختم کرکے بھائی چارہ، مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو مضبوط بنانا بتایا گیا ہے۔

ٹیگس