ہندوستان: ایوان بالا راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی
ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق جمعے کو راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہونے کے بعد ، وقفہ صفر کے دوران چیئرمین جگدیپ دھنکڑ نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایواں بالا راجیہ سبھا کا سرمائی اجلاس سات دسمبر کو شروع ہوا تھا ۔ اس دوران اس کے کل تیرہ سیشن ہوئے۔ ہندوستان کے نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کے مطابق ایوان کے سرمائی اجلاس میں ایک سو چھے ارکان نے بحث میں حصہ لیا، وقفہ صفر کے دوران ایک سو چھے معاملات اٹھائے گئے لیکن ہیماچل پردیش میں چـین کے ساتھ حالیہ فوجی تصادم کے بعد ایوان میں حزب اختلاف کے اراکین تسلسل کے ساتھ چین کے ساتھ سرحدی تنازعے پر بحث کا مطالبہ کرتے رہے اور حزب اختلاف کے اراکین کے ہنگاموں کی وجہ سے متعدد بار ایوان کی کارروائی کو ملتوی کیا گیا۔
چیئرمین راجیہ سبھا نے بتایا ہے کہ سرمائی سیشن میں مجموعی طور پر ایوان میں ایک گھنٹہ پینتالیس منٹ ہنگامہ ہوا۔