Dec ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • کشمیر میں جھڑپ، مزید چار عسکریت پسند جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والی جھڑپ کے دوران 4 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔

سحر نیوز/ہندوستان: ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز عسکریت پسندوں کو ختم کرنے کے لیے مسلسل مہم چلا رہی ہے۔ جموں پولیس کے مطابق بدھ (28 دسمبر) کو اُسے اطلاع ملی کہ سدھرا علاقے میں کچھ عسکریت پسند موجود ہیں، جس کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔

اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے کہا، کہ ہم نے ایک ٹرک کی غیر معمولی رفتار دیکھی اور اس کا پیچھا کیا، جموں کے سدھرا میں ٹرک کو روکا گیا، جہاں سے ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جب ٹرک کی تلاشی لی گئی تو اندر چھپے عسکریت پسندوں نے جوانوں پر مبینہ طور سے گولیاں چلا دیں۔

انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں سے ایک اے کے 47 رائفل اور دو پستول برآمد ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلع میں بھی عسکریت پسندوں اور ہندوستانی فوجیوں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ تصادم میں تین عسکریت پسند مارے گئے تھے۔

ٹیگس