Dec ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • کانگریس پارٹی نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا

ہندوستان میں کانگریس پارٹی کے صدر نے کہا ہے کہ پارٹی نے اپنی تاسیس سے لے کر اب تک عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کانگریس پارٹی کے ایک سو اڑتیسویں یوم تاسیس پر پارٹی کے صدر ملک ارجن کھڑ ‏گے اور بھارت جوڑو یاترا کے قائد راہل گاندھی نے پارٹی کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔
دونوں رہنماؤں نے کہا کہ کانگریس پارٹی آئین میں درج سیاسی، اقتصادی اور سماجی حقوق اور سب کو یکساں مواقع ملنے پر یقین رکھتی ہے۔
کانگریسی رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ایسی تنظیم کا حصہ ہیں جس نے ہر حال میں سچائی، عدم تشدد اور عوام کے مفاد میں جدوجہد کی ہے۔
کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں ہندوستان کی ترقی اور پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آزاد ہندوستان کی یہ ترقی خود سے نہیں آئی بلکہ جمہوریت پر کانگریس کے اعتماد اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی ہماری پالیسی اور نظریئے کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملک کا آئین سب کو مساوی حقوق اور مساوی مواقع کی ضمانت دیتا ہے۔
ارجن کھڑ ‏گے نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہاتما گاندھی نے سماجی اصلاحات، چھوا چھوت کی مخالفت، معاشی خود انحصاری، سب کے لئے مساوی حقوق، خواتین پر مردوں کی برتری کے خاتمے اور فرقہ پرستی کی مخالفت کو بنیادی سیاست سے جوڑ دیا تھا۔

ٹیگس