Jan ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۹:۰۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: بھوپال میں تین روزہ

مدھیہ پردیش اردو اکادمی کی طرف سے "جشن اردو" امسال 18 سے 20 جنوری تک منعقد ہوگا۔ 

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کے صدر مقام بھوپال میں مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام امسال بھی "جشن اردو" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مدھیہ پردیش اردو اکادمی کی طرف سے 18 سے 20 جنوری تک "جشن اردو" بھوپال کے گوہر محل میں منعقد ہوگا۔

بھوپال سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جشن اردو کے انعقاد کے سلسلے میں گزشتہ دنوں گوہر محل میں اردو کے ممتاز، ادیبوں، شاعروں اور دانشوروں کی ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں اکادمی کے اقدام کو وقت کی ضرورت قراردیا گیا۔  

ہندوستانی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش اردو اکادمی کی ڈائریکٹر نصرت مہدی نے ایک خصوصی گفتگو میں کہا کہ سہ روزہ جشن اردو میں اردو سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس جشن میں بیت بازی، چلمن مشاعرہ، سیمینار، سمپوزیم، گفتگو، مشاعرہ، تلاش جوہر اور صوفیانہ محفل کا انعقاد کیا جائے گا۔ بھوپال میں 18 سے 20 جنوری تک جاری رہنے والے جشن اردو کا انعقاد "ہندوستان کی تعمیر نو میں اردو زبان و ادب کا کردار" کے زیر عنوان ہوگا۔

 

ٹیگس