Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
  •  بھارت جوڑو یاترا کے بعد ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم

ہندوستان میں کانگریس پارٹی نے بھارت جوڑو یاترا کے بعد ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم کا اعلان کردیا۔

سحر نیوز/ ہندوستان: کانگریس پارٹی کے میڈیا انچارج، جے رام رمیش اور قومی جنرل سیکریٹری، کے سی وینو گوپال نے سنیچر کو دہلی میں پارٹی کے صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں، مرکز کی بے جی پی حکومت کو ہر محاذ پر ناکام قراردیا ۔ کانگریس پارٹی کے دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کی حالت یہ ہے کہ دسمبر میں سولہ مہینے کی اعلی ترین سطح پر درج کی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے اور پیٹرول اور ڈیزل، بلند ترین قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت نے تعلیم کے شعبے میں مولانا آزاد اسکالر شپ ختم کردی جو انتہائی خطرناک صورتحال ہے۔ کانگریسی رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں سے عام لوگوں کاجو نقصان ہوا ہے اس کے بارے میں عوامی مہم کے ذریعے ہی لوگوں کو باخبر کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے چلائی گئی بھارت جوڑو یاترا ملک کا نعرہ بن گئی ہے ۔
.کانگریسی رہنماؤں نے کہا کہ چھبیس جنوری سے بھارت جوڑو یاترا کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لئے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم شروع کی جائے گی۔ 
انھوں نے کہا کہ تیس جنوری کو جس وقت راہل گاندھی سری نگر میں ترنگا لہرائیں گے اسی وقت، ملک بھر میں کانگریس کے دفاتر میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

ٹیگس