Feb ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور ازبکستان کے درمیان فوجی مشقوں کا آغاز

ہندوستان اور ازبکستان نے ریاست اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقے میں مشترکہ فوجی مشقیں شروع کردی ہیں

سحر نیوز/ ہندوستان: فرینڈ شپ دوہزارتیئیس نامی مشترکہ فوجی مشقیں ہندوستان اور ازبکستان کے درمیان پچھلے چند برسوں کے دوران چوتھی مشقیں ہیں - ان مشقوں میں حصہ لینے کے لئے ازبکستان کے پینتالیس فوجی ہندوستان پہنچے ہیں۔

ازبکستان کی وزارت دفاع نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ فوجی مشقیں آئندہ پانچ مارچ تک جاری رہیں گی جس کے دوران فرضی دہشت گرد گروہوں کا پتہ لگا کر ان کا قلع قمع کرنا شامل ہے یہ فوجی مشقیں ہندوستان کی ریاست اترا کھنڈ کے پہاڑی علاقوں کے ساتھ گھنے جنگلات میں بھی انجام دی جارہی ہیں ، دونوں ملکوں کے درمیان اس نوعیت کی پہلی فوجی مشق نومبر دوہزارانیس میں ازبکستان کے صوبہ تاشقند میں انجام پائی تھی جبکہ دوسری  دوہزار اکیس میں ہندوستان کے رانی کھیت اور تیسری دوہزاربائیس میں ازبکستان کے حوارزم علاقے میں انجام دی گئی تھی۔

ٹیگس