Mar ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  •  کانگریس پارٹی کے ترجمان کی پریس کانفرنس

ہندوستان میں کانگریس پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں تقرری کے مجوزہ فارمولے پرای ڈی میں بھی عمل کیا جائے

سحر نیوز/ ہندوستان: کانگریس پارٹی کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے نئی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی پارٹی الیکشن کمیشن میں تقرریوں کے بارے میں سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے ۔ 
کانگریس پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ ایسے حالات میں کہ ملک میں اداروں کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے اور حکومت اپنے مقاصد کے لئے اداروں کا غلط استعمال کررہی ہے، سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ بہت اہم ہے۔ 
انھوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنروں کی تقرری کے لئے وزیراعظم ، اپوزیشن لیڈر اور چیف جسٹس پر مشتمل پینل کی تشکیل کے سپریم کورٹ کے فارمولے پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ای ڈی جیسے اداروں میں تقرری میں بھی عمل ہونا چاہئے ۔ 
انھوں نے کہا کہ بقول ان کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ای ڈی حکومت کے اشارے پر کام کررہی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس ادارے کا کام حکومت کے ساتھ مل کر حزب اختلاف کے رہنماؤں سے بدلہ لینے تک رہ گیا ہے ۔ 
کانگریس پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ ای ڈی کا استعمال اپوزیشن لیڈروں کے خلاف ہی کیا جارہا ہے اس لئے ای ڈی میں بھی تقرری کے لئے الیکشن کمیشن جیسا انتظام ضروری ہے۔ 

ٹیگس