Apr ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • ہندوستانی کرکٹ کے معروف کھلاڑی آل راؤنڈر سلیم درانی چل بسے

ہندوستانی کرکٹ کے معروف کھلاڑی آل راؤنڈر سلیم درانی اٹھاسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے اپنے وقت کے معروف کرکٹ کھلاڑی اور آل راؤنڈر سلیم درانی کینسر سے طویل جنگ کے بعد اتوار کو جام نگر میں اپنی رہائشگاہ میں انتقال کرگئے ۔ ان کے خاندان والوں نے بتایا ہے کہ وہ انتقال کے وقت اٹھاسی برس کے تھے۔ 
سلیم درانی کے انتقال پر ہندوستان کے معروف کرکٹ کھلاڑیوں کے علاوہ وزیر اعظم نریندرمودی اور دیگر رہنماؤں نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس