Apr ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • بی جے پی حکومت ملک میں آئینی بحران پیدا کر رہی ہے، کانگریس کا الزام

ہندوستان میں کانگریس پارٹی نے حکومت پر جمہوریت کو کمزور کرنے اور آئینی بحران پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کانگریس پارٹی کے ترجمان آنند شرما نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت ملک کو آئینی بحران کاسامنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی پارلیمنٹ اور دیگر آئینی اداروں کو اس وقت ایسے مسائل کا سامنا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں تھے۔

کانگریس پارٹی کے ترجمان اور سابق ایم پی آنند شرما نے کہا کہ اس وقت صورتحال یہ ہوگئی ہے کہ خود حکومت پارلیمنٹ کو نہیں چلنے دے رہی ہے،انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بحث ہوتی تھی، حزب اختلاف کے اراکین سوال اٹھاتے تھے اور حکومت جواب دیتی تھی لیکن اب یہ روایت ٹوٹ چکی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ پارلیمانی روایات پر عمل کرکے ہی جمہوریت کو زندہ رکھا جاسکتا ہے عالیشان عمارتین بنوا کر نہیں ۔
آنند شرما نے اپوزیشن کے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے مطالبے کے بارے میں کہا کہ اس طرح کی تحقیقاتی کمیٹی ماضی میں بھی بنتی رہی ہے اور حکومت کو اپوزیشن کے اس مطالبے کو تسلیم کرنا اور مشترکہ پارلیمانی تحقیقاتی کمیٹی بنانی چاہئے۔

ٹیگس