ڈاکٹرامبیڈکر کا 132واں یوم پیدائش، نئی دہلی میں خصوصی پروگرام
ہندوستان کی آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے ایک سو بتیسویں یوم پیدائش کے موقع پر ہندوستان کی پارلیمنٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
سحر نیوز/ ہندوستان: پارلیمنٹ کے احاطے میں ہونے والے اس پروگرام کے دوران صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔ اس پروگرام میں نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور کئی دیگر مرکزی وزرا اور اعلی عہدے داروں نے شرکت کی اور ہندوستان کی آئین کے بانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ہندوستان کی صدر نے اپنی تقریر میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو علم کی علامت اور غیرمعمولی صلاحیتوں کی حامل شخصیت قرار دیا ۔ ہندوستان کے وزیراعظم نے بھی انہیں سماج کے محروم طبقات کو بااختیار بنانے والی شخصیت قرار دیا ۔ دیگر مقررین نے ڈاکٹر امبیڈکر کو دانشورانہ سوچ کے مالک، سماجی مصلح اور ایک سچا قوم پرست قرار دیا۔