Apr ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر کے سابق گورنر کا سنسنی خیز بیان

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سابق گورنر نے پلوامہ حملے کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے حملے کو مودی حکومت کی غفلت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے زیرانتظام جموں کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال مالک نے دی وائر کو دیئے گئے اپنے تفصیلی انٹرویو میں ہندوستانی وزیراعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی کشمیر کے بارے میں غلط معلومات رکھتے ہیں۔
ستیہ پال ملک نے انکشاف کیا کہ فروری دوہزار انیس میں پلوامہ میں ہندوستانی فوجیوں پر ہوئے حملے کے بارے میں وزیرا‏عظم مودی نے انہیں خاموش رہنے کو کہا تھا ۔
ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملہ ہندوستانی سیکورٹی سسٹم خاص طور پر وزارت داخلہ کی نااہلی کا نتیجہ تھا۔
جموں کشمیر کے سابق گورنر نے کہا کہ میں نے پلوامہ حملے میں سیکورٹی کے بارے میں براہ راست وزیراعظم مودی کو بتایا لیکن انہوں نے اس معاملے میں مجھے خاموش رہنے کو کہہ دیا 
ستیہ پال ملک نے کہا کہ مجھے فورا احساس ہوگیا کہ یہاں ارادہ پاکستان پر حملے کی ذمہ داری عائد کرنے کا ہے اور بی جے پی آنے والے انتخابات میں اس کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے ۔
ستیہ پال ملک نے وزیراعظم مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کا ریاست کا درجہ چھیننا ایک غلطی تھی اور وزیراعظم اپنے آپ میں مست ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی کو بدعنوانی سے بہت زیادہ نفرت نہیں ہے ۔

ٹیگس