Apr ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • اقتدار کے نشے میں چور بی جے پی، دھمکیاں دے رہی ہے: کیجریوال کا دعوی

ہندوستان میں عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر اقتدار کے نشے میں چور سب کو دھمکیاں دینے کا الزام لگایا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار کا بہت گھمنڈ ہوگیا ہے۔ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ لوگ جج ، صحافی، سیاستداں، تاجر اور صنعت کار سب کو دھمکیاں دیتے رہتے ہیں کہ ہماری بات مانو ورنہ جیل میں ڈال دیں گے ۔

دہلی کے وزیر اعلی نے کہا کہ یہ لوگ بہت طاقتور ہیں اور کسی کو بھی جیل بھیج سکتے ہیں چاہے اس نے کوئی جرم کیا ہو یا نہیں ۔ انھوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہیں مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے طلب کیا ہے ۔ انھوں نےکہا کہ وہ سی بی آئی کے ہر سوال کا جواب دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ان کے پاس چھپانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے کیونکہ انھوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سی بی آئی اور ای ڈی سو بار بھی انہیں طلب کرے گی تو وہ جائیں گے ۔

کیجریوال نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بی جے پی کے لیڈران کل سے ہی شور مچا رہے ہیں کہ کجریوال کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ شاید بھارتیہ جنتا پارٹی نے کیجریوال کو گرفتار کرنے کا حکم صادر کردیا ہے۔

ٹیگس