Apr ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran
  •  نریندر مودی نے صدر رئیسی کو عید الفطر کی مبارکباد دی

ہندوستان کے وزیر اعظم نے صدر ایران اور ایرانی عوام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔

سحر نیوز/ ہندوسان: ایران کے صدارتی دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں آیا ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو عید الفطر کی مناسبت سے مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ ایرانی صدر اور عوام کے نام اس پیغام میں نریندر مودی نے لکھا ہے کہ عید الفطر جس کی تیاری اس وقت پوری دنیا کے عوام جوش و جذبے کے ساتھ کر رہے ہیں، بھائی چارے اور یکجہتی جیسے اقدار کو فروغ دینے کا بہترین موقع ہے۔

انہوں نے اس موقع پر ہندوستانی عوام کی جانب سے ایرانی عوام سمیت پوری دنیا کے لئے امن، صحت و سلامتی اور خوشی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ٹیگس