Apr ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی

ہندوستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں ایک بار پھر تیزی آنے کے بعد مرکزی حکومت نے آٹھ ریاستوں کے لئے ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔

سحر نیوز/ ہندوستان: نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مرکزی وزارت صحت نے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی کو دیکھتے ہوئے آٹھ ریاستوں کے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ اس وبا کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات بڑھا دیئے جائیں۔ 
رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کے سیکریٹری نے ریاست اترپردیش، ہریانہ، راجستھان ، کیرالا، تمل ناڈو اور مہاراشٹر کے محکمہ صحت کو خط لکھ کر ضروری ہدایات دی ہیں۔ 
رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے مرکزی سیکریٹری صحت نے مذکورہ ریاستوں کے محکمہ صحت کو مشورہ دیا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ، نگرانی، جانچ، علاج ، کانٹیکٹ ٹریسنگ اور ویکسینیشن بڑھانے نیز ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔  
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست مہاراشٹر کے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایک نئی ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔

ٹیگس