Apr ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
  • آئی پی ایل، سن رائزرز دہلی کیپیٹلز کے سامنے بے بس

انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز نے سن رائزرز حیدرآباد کو سات رن سے شکست دے دی ۔

سحر نیوز/ ہندوستان: پیر کی رات حیدرآباد میں کھیلے گئے اس میچ میں دہلی کیپیٹلز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سن رائزرز حیدرآباد کے سامنے ایک سو پینتالیس رن کا ہدف رکھا ۔ ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم صرف ایک سو سینتس رن بنا سکی ۔ شروع میں دہلی کے بلے بازوں کی کارکردگی بہت اچھی نہیں رہی لیکن بعد میں منیش پانڈے اور اکشر پٹیل نے انہتر رن کی شراکت داری سے ٹیم کا اسکور اس منزل تک پہنچا دیا جس کو پار کرنا سن رائزرز کے لئے ناممکن ہوگیا ۔ البتہ سن رائزرز کو ایک سو پینتالیس کے ہدف تک پہنچنے سے روکنے میں دہلی کیپیٹلز کے گیند بازوں کا کردار بھی ناقابل انکار ہے جن کی نپی تلی گیند بازی کے سبب حیدرآباد کے بلے بازوں کو کھل کر کے کھیلنے کا موقع نہ مل سکا۔

ٹیگس