May ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • کشمیر: جھڑپ کا سلسلہ جاری، ایک اور عسکریت پسند کی موت

ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے علاقے بارہمولا میں تلاشی مہم جاری ہے۔

سحر نیوز/ہندوستان: ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے بارہمولا میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان خونریز جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک ایک عسکریت پسند مارا گیا ہے۔ کشمیر زون کی پولیس کی معلومات کے مطابق، کچھ مزید عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کا اندیشہ ہے اس لیے تلاشی مہم جاری ہے۔

دوسری جانب، راجوری کے کنڈی جنگلوں میں مبینہ طور پر انکاونٹر جاری ہے۔ پی آر او، ڈیفنس، جموں نے بتایا کہ ابھی سیکورٹی فورس کی انکاونٹر مہم جاری ہے۔ جبکہ ذرائع کے مطابق، جنگلی علاقہ اتنا گھنا ہے کہ وہاں پر ڈرون کی مدد سے بھی کچھ دیکھ پانا ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ راجوری میں پانچ فوجیوں کے مارے جانے کی ذمہ داری پیپلز اینٹی فاشسٹ فرنٹ نے قبول کی ہے۔ فرنٹ نے ٹیلی گرام میں لکھا کہ یہ بالکل ویسا ہی ہوا جیسا کہ اس کی توقع تھی۔ گھات لگا کر آئی ای ڈی کو دور سے اڑا دیا۔

راجوری میں پانچ فوجی اہلکاروں کے مارے جانے پر سیاسی قائدین نےغم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

 

ٹیگس