Jun ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • نئی دہلی میں افغانستان کے سفارت خانے کا مسئلہ اس ملک کا اندرونی معاملہ ہے، ہندوستان

ہندوستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں افغانستان کے سفارت خانے پر کنٹرول کا مسئلہ اس ملک کا ایک اندرونی معاملہ ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا ہے کہ افغانستان کے سفارت خانے پر اس ملک کے کس دھڑے اور حکومت کا کنٹرول رہے یہ افغانستان کا ایک اندرونی معاملہ ہے۔

اگست دو ہزار اکیس میں افغانستان میں طالبان گروہ کے دوبارہ برسر اقتدار آنے کے بعد بھی اس ملک کی سابق حکومت کے سفیر فرید ماموند زئی سرگرم عمل تھے، تاہم حال ہی میں کابل کی انتظامیہ نے اپنے نئے سفیر کو متعارف کرایا ہے جس پر افغانستان کے سفارت خانے کے عملے نے اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل افغانستان کی وزارت خارجہ کے ایک سابق سفارتکار کے حوالے سے اعلان کیا تھا کہ ہندوستان کی حکومت نے نئی دہلی میں افغانستان کا سفارت خانہ طالبان کے حوالے کر دیا ہے۔ اس ذریعے کے مطابق افغانستان کی طالبان انتظامیہ نے قادر شاہ کو نئی دہلی میں اپنے سفارت خانے کا سرپرست بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل وہ نئی دہلی میں افغان سفارت خانے کے ناظم الامور تھے جبکہ سابق دور حکومت میں قادر شاہ افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان بھی رہے ہیں ۔

ٹیگس