Jun ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  •  کشمیر میں ڈھائی سو سیاحوں کو خوفناک حادثے سے بچا لینے کا اعلان

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں نے تقریبا ڈھائی سو سیاحوں کو خوفناک حادثے سے بچا لینے کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے دارالحکومت سرینگر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق گلمرگ میں، جمعے کو تقریبا ڈھائی سو سیاح کیبل کار میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گنڈولا فیز ٹو آف روٹ پر پھنس گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق گلمرگ پولیس اسٹیشن نے اطلاع ملتے ہی پولیس آفیسر ارشاد احمد کی قیادت میں ایک ریسکیو ٹیم روانہ کی جس نے گنڈولا کیبل کار کارپوریشن کے عملے کی مدد سے، کافی کوششوں کو بعد سبھی سیاحوں کو کیبل کار سے نکال کر بحفاظت گلبرگ پہنچا دیا۔
بارہ مولا پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک سخت آپریشن تھا جو پولیس اور گنڈولا کیبل کار کے عملے نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔

ٹیگس