ہندوستان منی پور میں تشدد کے واقعات، 3 ہلاک، 2 زخمی
ہندوستان کے علاقے منی پور میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں 3 افراد ہلاک اور 2 کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان ہندوستان منی پور میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں 3 افراد ہلاک اور 2 دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے علیحدگی پسندوں کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ تیسرا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں نچلی ذاتوں کے قبائل سماجی اور اقتصادی طور پر پسماندہ ہیں اور انہیں تعلیم اور ملازمتوں میں ذات کی بنیاد پر تعصب کا سامنا ہے۔
ہندوستانی قانون کے مطابق شیڈول کاسٹ اور قبائل کے افراد سماجی اور معاشی طور پر سب سے زیادہ محروم افراد ہیں۔ اس حوالے سے ہونے والی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جس میں قبائلی اور غیر قبائلی افراد کے درمیان تشدد بھڑک اٹھا جس کے نتیجے میں اسکول، گھر، چرچ، گاڑیاں اور دوسری سرکاری تنصیبات کا جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق تشدد کے آغاز کے بعد سے اب تک 100 سے زیادہ افراد ہلاک اور 40 ہزار سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔