Jul ۱۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • تصویر: انڈیا ٹوڈے
    تصویر: انڈیا ٹوڈے

دوہزار چوبیس میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں پہلے سے ہی مصروف ہندوستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے اب ایک عظیم اتحاد بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: سلسلے میں کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں اپوزیشن جماعتوں کی دو روزہ میٹنگ ہو رہی ہے۔

عظیم اتحاد بنانے میں اپوزیشن جماعتوں کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ سونیا گاندھی کی قیادت والی کانگریس پارٹی ان کی کس حد تک بات مانتی ہے۔ کیا سب سے پرانی پارٹی اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لیے دوسری پارٹیوں کو زیادہ سیٹیں دینے اور اپنے لیے کم سیٹیں لینے پر راضی ہوگی؟ اگر ایسا ہوتا ہے تو علاقائی پارٹیاں خاموشی سے کانگریس پارٹی سے رعایتیں لے لیں گی ورنہ اس سے ریاستوں میں ان کی سیاسی بقا متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اسی کے پیش نظر لوک سبھا انتخابات سے پہلے اپوزیشن کا اتحاد اس بات پر منحصر ہے کہ کانگریس پارٹی ان چیلنجوں سے کیسے نمٹتی ہے۔ کانگریس کے لیے سب سے بڑا چیلنج اُن ریاستوں میں ہے جہاں علاقائی پارٹیوں کی مضبوط موجودگی ہے۔

اس معاملے پر واضح تصویر بنگلورو میں گرینڈ الائنس کی میٹنگ کے دوران یا اس کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

دوسری طرف اپوزیشن کا اتحاد ان ریاستوں میں مثبت نظر آتا ہے جہاں کانگریس کا کوئی اہم کھلاڑی نہیں ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ آج اجلاس کے اختتام پر ریاستی جماعتیں اور اپوزیشن کی بڑی اور کل ہند جماعت کانگریس آپس میں کس حد تک ہماہنگ ہو پاتی ہیں۔

ٹیگس