ملک کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے: راہل گاندھی
Jul ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
راہل گاندھی نے ملک کی دو تصاویر پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کس طرح کچھ لوگوں کے پاس دولت کے انبار ہیں جبکہ کچھ لوگ بنیادی چیزوں سے بھی محروم ہیں۔
سحر نیوز/ ہندوستان: کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کر کے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ملک کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف وہ طاقت ور لوگ ہیں جنہیں اقتدار کا تحفظ حاصل ہے اور جن کے اشاروں پر ملک کی پالیسیاں بن رہی ہیں اور دوسری طرف عام ہندوستانی ہیں، جن کی پہنچ سے سبزی جیسی بنیادی چیز بھی دور ہوتی جا رہی ہے۔ ہمیں امیر اور غریب کے درمیان بڑھتی اس فرق کو ختم کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں بے تحاشہ مہنگائی نے ایک طرف جہاں سبزیوں کو عوام کی پہنچ سے دور کر دیا ہے، وہیں سبزی فروش بھی معاش زندگی کی جستجو میں نڈھال ہو رہے ہیں۔