انصاف اور انسانی وقار کے لیے حضرت امام حسین (ع) کی ہمت اورعزم قابل ذکر ہے: ہندوستانی وزیراعظم
Jul ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
ہندوستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ انصاف اور انسانی وقار کے لیے حضرت امام حسین (ع) کی ہمت اورعزم قابل ذکر ہے ۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے عاشورائے حسینی کی مناسبت سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن مسلمانوں کے لیے اہمیت اور عقیدت کا مہینہ ہے۔
نریندر مودی نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انصاف اور انسانی وقار کے نظریات کے لیے ان کی ہمت اور عزم قابل ذکر ہے۔
ہندوستان، پاکستان اور عراق میں آج یوم عاشور ہے اور ہندوستان میں عاشورائے حسینی کے موقع پر ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں اور مجالس عزا کا سلسلہ جویکم محرم سے شروع ہوا تھا بدستور جاری ہے ۔
جلوس عزا کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کیلئے سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔