Sep ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں پہلے ملکی ساختہ ایٹمی ری ایکٹر کا افتتاح

ہندوستان نے ملکی طور پر ساختہ 700 میگاواٹ کے پہلی ایٹمی ری ایکٹر کا افتتاح کر دیا ہے، یہ ایٹمی بجلی گھر ریاست گجرات میں واقع ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے ملکی طور پر ساختہ 700 میگاواٹ کے ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح کر دیا ہے۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندرا مودی نے ایکس (ٹوئیٹر) پر اپنے پیغام میں ہندوستان انجینئروں کو اس کامیابی پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔
کھوکھرا پار کا یہ ایٹمی بجلی گھر اپنی 90 فیصد صلاحیت پر چلایا جا رہا تھا اور جمعہ کے دن نریندرا مودی نے اپنی ٹوئیٹ میں اس بجلی گھر کے اپنی تمام تر ظرفیت سے کام کرنے کی خبر دی ہے۔
یاد رہے کہ گجرات، ہندوستان کا سب سے بڑا صنعتی مرکز ہے جہاں پر پورے ہندوستان کی 20 فیصد اشیاء تیار ہوتی ہیں اور اس لحاظ سے اس علاقے کی انرجی کی ضروریات بھی زیادہ ہیں جس کو پورا کرنے کےلئے یہ ایٹمی بجلی گھر لگایا گیا ہے۔
ہندوستان 2050ء تک اپنی ملکی ضروریات کی 25 فیصد بجلی ایٹمی صلاحیت سے پوری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ٹیگس