Sep ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے کینیڈا کے سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا الٹمی میٹم دے دیا

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کینیڈا کے ایک سفارت کار کو پانچ دن کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ اس سےپہلے کینیڈا نے ہندوستانی سفارت کار کو جاسوس کا سردار کہہ کر ملک سے نکلنے کا حکم دیا تھا۔

سحرنیوز/ہندوستان: اسپتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے کنیڈا کے سفارت کار کو پانچ دن کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ ہندوستان کی جانب سے یہ اقدام کنیڈا کی جانب سے ہندوستانی ڈپلومیٹ کے کنیڈا سے اخراج کے جواب میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کنیڈا نے اپنے ایک شہری ھردیپ سنکھ نجار کے قتل میں ہندوستان کی حکومت کے ملوث ہونے کےثبوت ملنےکےبعد ہندوستانی سفیر کو کنیڈا میں جاسوسوں کا سرغنہ کہہ کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ ہندوستانی حکومت 45 سالہ سکھ رہنما ھردیپ سنگھ نجار کو دہشت گرد اعلان کرنے کے بعد اس کا پیچھا کر رہی تھی جو 18 جولائی کو ونکوور میں مارا گیا تھا۔

ٹیگس